Live Updates

حیدرآباد، علا الدین صدیقی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں قربانی کے جانوروں کا گوشت ایچ بی لان میں تقسیم کیا گیا

منگل 10 جون 2025 21:53

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء) علا الدین صدیقی ٹرسٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں قربانی کے جانوروں کا گوشت ایچ بی لان میں تقسیم کیا گیا ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے وفد کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی خلیفہ را محمد رضا نقشبندی نے کہا کہ الحاج پیر محمد نورالعارفین عارفین صدیقی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف کے احکامات پر عید کے پہلے روز سندھ بھر کے مختلف اضلاع عمرکوٹ میرواہ گورچانی تھر پارکر بدین حیدرآباد اور دوسرے روز ٹنڈوجام میں غریب ضرورت مند ہزاروں افراد میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جا رہا ہے اور عید کے تیسرے روز اونٹ کی قربانی ٹنڈو جام میں کی جائے گی اس موقع پر مولانا را محمد یوسف نقشبندی، را نعمان، بلدیہ انتظامیہ افسران سمیت دیگر بھی موجود تھی
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات