وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کے اعزاز میں تقریب کااہتمام

بدھ 11 جون 2025 11:33

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کے اعزاز میں شعبہ ریاضی کی جانب سے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا شعبہ ریاضی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور چیئرمین ڈاکٹر وسیم الحق، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان اور فکیلٹی ممبران نے وائس چانسلر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر وسیم الحق نے وائس چانسلر کو شعبہ کا دورہ اور فیکلٹی سے تعارف کروایا۔ دوران تقریب چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر وسیم الحق نے شعبہ ریاضی کے تمام پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی جسے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کی جانب سے سراہا گیا اور شعبہ کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شعبہ ریاضی کی کمپیوٹر لیب کیلئے ڈاکٹر ظفر اقبال اور ان کے دوستوں کی جانب سے عطیہ کئے گئے کمپیوٹرز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اسے قابل تعریف قدم قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر شعبہ ریاضی کی جانب سے وائس چانسلر کو شیلڈ پیش کی گئی اور شعبہ کی ترقی کیلئے بھی وائس چانسلر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور پر تپاک استقبال اور تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :