Live Updates

وفاقی وزیر ریلوے کی شہید ریلوے ایس ٹی محمد اکرم سندھوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بدھ 11 جون 2025 11:33

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خانیوال ریلوے اسٹیشن پر آمد اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے پاکستان عامر خان بلوچ ، ڈی ایس ریلوے ملتان بھی ہمراہ تھے متاثرہ ٹوٹے ہوئے پل کا معائنہ کیا گیا ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کا جائزہ اور شکایات بھی سنی گئیں مسافروں کی جانب سے اسٹیشن پر مہنگی اشیا کی فروخت کے بارے میں بھی بتایا گیا اس سے پہلے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی اوکاڑہ کینٹ میں خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کی سلیب گرنے کے حادثے میں شہید ہونے والے ریلوے ایس ٹی محمد اکرم سندھو کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت۔کی _
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات