Live Updates

حکومت سندھ کا بجٹ 13جون کو پیش کرنے کا اعلان

57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا

بدھ 11 جون 2025 13:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)حکومت سندھ کی جانب سی13جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دیدی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ناصر شاہ کی صدارت میں 3 روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کا 13ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا4 ارب روپے جبکہ محکمہ صحت کا51 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق صنعت کا4 ارب روپے، آبپاشی کا 96 ارب روپے، بلدیات کا 13 ارب روپے، منصوبہ بندی کا 16 ارب روپے تجویز کر دیا گیا ہے۔محکمہ سروسز کا14 ارب، ٹرانسپورٹ کا 57 ارب روپے، ورکس اینڈ سروسز کا ایک کھرب 39 ارب روپے بجٹ تجویز کردیا گیا۔محکمہ سوشل پروٹیکشن کا 12 ارب روپے، محکمہ داخلہ کا11 ارب روپے، توانائی کے 9 ارب روپے، محکمہ خزانہ کا 8 ارب روپے رکھنے کی تجویز کردی گئی۔ محکمہ خوراک کا41 کروڑ روپے، انسانی حقوق 13کروڑ روپے، محکمہ اطلاعات کا 27 کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :