ڈپٹی کمشنر کا تحصیل صدر کا دورہ، صفائی، سیوریج و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا

بدھ 11 جون 2025 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا اور منظم بنانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے بدھ کی صبح تحصیل صدر کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے صفائی، سیوریج اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدیہ ڈوگر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مہر ٹائون کے نالے اور گرد و نواح کا معائنہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے صفائی، انسداد تجاوزات اور سیوریج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی کے''کلین لاہور مشن''کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھانے کا عمل جاری رکھا جائے اور سیوریج کے تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو گھر گھر کوڑا جمع کرنے کی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے خبردار کیا کہ کوڑے کو آگ لگانے کے واقعات پر سخت کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :