Live Updates

دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر تھا، چوہدری شاہ نواز رانجھا

بدھ 11 جون 2025 16:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی بہتری اور تمام طبقات کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستا ن کی کا رو با ر ی بر ا د ر ی حکو مت سے بجٹ کے حوا لہ سے بہت توقعات وابستہ کئے ہوئے تھی جن کو پورا کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جائیداد کی خریداری پر سٹامپ ڈیوٹی میں کمی اور تنخواہ دار وں پر ٹیکس میں کمی مستحسن اقدام اور معیشت کیلئے ا چھا شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ پا کستا ن کے دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی، بھارت جیسے پڑوسی ملک کے ہوتے ہوئے دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر تھا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات