وزیر ریلوے کاسول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار

گھر بیٹھ کر کاغذی معائنہ ہو گا تو لوگ مرتے رہیں گے،غفلت کی وجہ سے کوئی جان گئی تو خود مدعی بنوں گا حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،تمام مسافر پلوں، ریلوے برِجز کی ایمرجنسی بنیادوں پر فوری انسپکشن کی ہدایت

بدھ 11 جون 2025 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا مجھے بتائیں آپ انسپکشن کس طرح کرتے ہیں گھر بیٹھ کر کاغذی معائنہ ہو گا تو لوگ مرتے رہیں گے،کسی کی غفلت کی وجہ سے کوئی جان گئی تو خود مدعی بنوں گا۔وزیر ریلوے حنیف عباس کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے کہا کہ خانیوال واقعہ کی انکوائری ہو لینے دیں وہ نتیجہ نکلے گا کہ کوئی دوبارہ غفلت کی جرات نہیں کرے گا۔وزیر ریلوے نے تمام مسافر پلوں، ریلوے برِجز کی ایمرجنسی بنیادوں پر فوری انسپکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے جی ایم انفراسٹرکچر افسران کی کیپیسٹی بلڈنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اسٹیشن پر 25 جون کو ایسکیلیٹر چلا دیے جائیں گی155 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئی31 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔