نارووال اور گردونواح میں شدید گرمی کی لہر ،گلیوں،بازاروں میں ہو کا عالم

بدھ 11 جون 2025 16:44

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح نارووال اور گردونواح میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث گلیوں،بازاروں میں ہو کا عالم ہے اور سڑکیں ویران ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شدید قسم کی گرمی کی شدت سے جتنا زیادہ ہوسکے بچ کررہیں، خاص کر بچوں بزرگوں کو گھر میں رکھیں۔ غیر ضروری کام کاج کے لیے بلکل بھی گھروں سے باہر نہ نکلیں، آنے والے دنوں میں ہیٹ ویوز کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے لازمی مکمل احتیاط کریں،محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدید لہر 15جون تک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :