امریکہ اے آئی کے کام میں تیزی لا رہا ہے ، ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس

بدھ 11 جون 2025 16:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے انٹیلی جنس سروسز کے کام میں مدد لی جا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔گبارڈ نے کہا 'مصنوعی ذہانت کے ذمہ داری کے ساتھ استعمال کے ذریعے پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔

نیز انٹیلی جنس افسران کی توجہ معلومات اکٹھی کرنے اور اس کے تجزیے کے لیے مرکوز کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

'انہوں نے مزید کہا مصنوعی ذہانت حساس دستاویزات کو سکین کر سکتا ہے۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر سابق صدر جان ایف کینیڈی اور ان کے بھائی سین رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق دستاویزات تیار کی ہیں۔ یہ تحقیقاتی دستاویز کئی ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ماہرین کا خیال تھا کہ اس کام میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ تاہم مصنوعی ذہانت کی مدد سے دستاویزات کو جلد تیار کر لیا گیا۔گبارڈ نے مزید کہا نجی شعبے میں انٹیلی جنس ماہرین کے وقت و توانائی کے درست استعمال کے لیے کوششیں جاری ہیں۔