وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹربدرشہبازوڑائچ کی سینئراینکر فریحہ ادریس کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

بدھ 11 جون 2025 17:17

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹربدرشہبازوڑائچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بدھ کو سینئر اینکر فریحہ ادریس کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ والدہ کا انتقال فریحہ ادریس کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پُر نہیں ہو سکے گا، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔\932