صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی الوداعی ملاقات

بدھ 11 جون 2025 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کے لئے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے انصاف اور قانون کی بالا دستی کے لئے جو موثر اقدامات کئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی آزاد کشمیر میں فراہمی انصاف کے لئے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔