Live Updates

جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وزیر خزانہ

بدھ 11 جون 2025 17:52

جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی تعمیل اور اصلاحات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے، اس سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح 10.3فیصد رہی جو آئندہ مالی سال میں 10.9فیصد ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2 ٹریلین کے اضافی ٹیکس اقدامات میں 312ارب روپے کے نئے ٹیکس ہیں ، 2 ٹریلین کے اضافی اہداف کا زیادہ تر حصہ خودمختار نمو اور انفورسمنٹ کے اقدامات سے حاصل کیا جائے گا اس حوالے سے ہم قانون سازی کی طرف جائیں گے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو اعتماد میں لیں گے اگرانفورسمنٹ کے اقدامات نہیں ہونگے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے تک کے ٹیکس لگانا پڑیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :