امریکا تجارتی تنازعات کو بات چیت اور تعاون کے ذریعے حل کرے،چین

بدھ 11 جون 2025 18:12

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا کو تجارتی تنازعات کو مساوی بات چیت اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ نے لندن میں چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کی پہلی ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکا کو چین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنائیں اور وعدوں کو برقرار رکھنے اور اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس کوششوں میں خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تاکہ بات چیت کے مشکل سے حاصل ہونے والے نتائج کو مشترکہ طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کی پہلی میٹنگ پیر سے منگل تک لندن میں ہوئی جس میں چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کی امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ، یو ایس کامرس سیکرٹری ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ ■