پورٹ قاسم کے دس سالہ ترقیاتی منصوبے کا آغازکر دیا ہے ،وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

بدھ 11 جون 2025 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے پورٹ قاسم کے دس سالہ ترقیاتی منصوبے کا آغاز کردیا ہے،میری ٹائم شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور نے بندرگاہوں اور فشریر سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جنید انوار چوہدری نے سمندری اصلاحاتی ایجنڈا کا اعلان کرتے ہوئے کہامیری ٹائم شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیں گے ،پورٹ پر جدید انفراسٹرکچر اور کارگو ہینڈلنگ پر کام جاری ہے،کراچی پورٹ میں اصلاحاتی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی استحکام کے لئے نئی بحری پالیسی نافذ کر رہے ہیں،کے پی ٹی میں تیل کے رساؤ کی ہنگامی مشقوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا جبکہ ماہی گیری کے شعبے میں جدید تربیتی مراکز قائم کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فشریز سینٹر میں تین سال میں 300 تربیتی سیشنز کا ہدف ہے،سمندری خوراک کی برآمدات میں 450 ملین ڈالر کا اضافہ ہو اہے ،نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔جامع حکمت عملی سے میری ٹائم سیکٹر عالمی اہداف کے مطابق ترقی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :