
موجودہ حالات ،آمدن اور ترسیلات زر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلف دینے کی کوشش کی گئی ،سینیٹرعرفان صدیقی
بدھ 11 جون 2025 18:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہی اور یہ تمام اقدامات معیشت کی بہتری کے اشارے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک وفاقی بجٹ کی بات ہے بجٹ بنانا آسان نہیں ہوتا موجودہ حالات ،آمدن اور ترسیلات زر کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو بھر پور ریلف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار سرکاری ملازمین کا بجٹ میں خاص خیال رکھا اور 6سے 7فیصد اضافے کی تجویز تھی لیکن وزیر اعظم نے 10فیصد اضافہ دینے کا اعلان کیا اور ٹیکس میں بھی کمی کی گئی ہے جس کا امپیکٹ 15فیصد سے بھی زائد بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ جب پیش کیا جاتا ہے تو یہ محض تجویز ہوتی ہے جس پر ایوان زیریں اور ایوان بالا مین بحث ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں حتمی منظوری تک مذید بہتری لائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ بل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھیج دیا ہے جس پر کل سے کاروائی کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی اور شرح نمو میں بہتری کے لیئے کوشش کو جا رہی ہے وقت کے ساتھ اہداف بدلتے رہتے ہیں حکومت نے بجٹ میں غربت سے نیچے طبقہ کو ترجیح دی ہے اور نوجوانوں کی ترقی کے لیئے اقدامات اور منصوبے تجویز کیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دو بڑے نئے ہسپتال تعمیر کیئے جارہے ہیں جس سے صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی ،زراعت اور صحت کے شعبے صوبوں کے پاس ہیں ،صوبے اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شعبوں کی بہتری کے لیئے اقدامات کریں۔ارکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر اپوزیشن کی تنقید سے متعلق کیئے گئے سوال کے جواب میں سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن کو اگر کوئی اعتراض ہے تو سب سے پہلے اپنی تنخواہوں میں اضافہ واپس کر کے سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کریں پھر انکی آواز موثر ہو گی۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.