Live Updates

آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بین العلاقائی کنکٹیویٹی اقتصادی راہداری کے لئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص

بدھ 11 جون 2025 18:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بین العلاقائی کنکٹیویٹی اقتصادی راہداری کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق اس منصوبہ کی ایکنک نے ستمبر 2021 میں منظوری دی تھی جس کی مجموعی لاگت 19 ارب 19 کروڑ 55 لاکھ روپے ہے اور اس منصوبے پر اب تک 3 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال 26-2025 کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اس منصوبے سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تجارت،ٹرانسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی۔یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بنایا جارہا ہے،اس منصوبے سے دونوں علاقوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کے پیکیج ون،ٹواور فور کے تحت تھلاچی،گھوڑی کوٹ،جگلوٹ،رامگھاٹ براستہ بونجی کے لئے کل تخمینہ 8 ارب 71 کروڑ 15 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

یہ کوریڈور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے علاقے شونٹر کے ذریعے دونوں علاقوں کو ملائے گی۔اس راہداری کی کل لمبائی 121 کلومیٹر ہیجس کا پیکیج ون سے فور103 کلو میٹر اور پیکیج فائیو سے سیون 18 کلومیٹر ہے،اس منصوبے کی نگرانی وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان کررہی ہے جبکہ ابتدائی طور پر اس کی تکمیل کی مدت تین سال مقرر کی گئی تھی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات