اٹک، ڈی پی او نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن سب انسپکٹر نبیل احمد کو سرٹیفکیٹ سے نوازا

بدھ 11 جون 2025 19:11

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے بہترین پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن سب انسپکٹر نبیل احمد، ملک آفتاب احمد اور دیگر سٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ محکمہ پولیس کی کامیابی کا راز انفرادی محنت اور ٹیم ورک میں پوشیدہ ہے۔ جو افسران اپنے فرائض جانفشانی اور دیانت داری سے سرانجام دیتے ہیں، وہ قابل تحسین ہیں۔ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیف کوآرڈینیٹر نثار علی خان نے نبیل احمد ، ملک آفتاب اور دیگر سٹاف کو اس اعزاز پر مبارکباد دی۔\378