Live Updates

وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ، عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا گیا‘ ضیاء الدین انصاری

ای کامرس پر سیل پرچیزپر ٹیکس لگا کر نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی گئی، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے مہنگائی بڑھے گی

بدھ 11 جون 2025 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہے جو عوام دشمن اقدامات سے بھرپور ہے۔ بجٹ میں عام آدمی کے لیے کسی قسم کا ریلیف شامل نہیں بلکہ مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے سے ٹرانسپورٹ، روزمرہ کی اشیاء اور بجلی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہوگا۔

یہ بجٹ عوام کی زندگیوں کو مزید دشوار بنا دے گا۔ای کامرس پر سیل پرچیز پر ٹیکس عائد کرنے پر بھی انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو روزگار کے مواقع سے محروم کرنے کے مترادف ہے اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ سال 500 ارب روپے کا ٹیکس دیا، اس کے باوجود انہیں صرف 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ دیا گیا جو سراسر ناانصافی ہے اور ان کی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے EFS (ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم) کو ختم کیا جائے۔ موجودہ بجٹ میں صرف مراعات یافتہ طبقے کو مزید ریلیف دیا گیا ہے جبکہ عام شہری کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے مختلف تقریبات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مفاد میں بجٹ میں فوری طور پر ترمیم کرے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات