ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی برآمدات میں بہتری، معیشت مستحکم

بدھ 11 جون 2025 19:38

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی برآمدات میں بہتری، معیشت مستحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) مالی سال 2023-24 کے دوران پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک برآمدات 6.95 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو 8.6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کامیابی میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بھی اہم کردار رہا، جس کی سہولت کاری سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات خصوصاً ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

برآمدات کی اس بڑھوتری سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے اور یہ سرمایہ کاری، صنعتوں کی ترقی اور محصولات میں اضافے کا باعث بنی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپی برآمدات میں یہ بہتری پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔