Live Updates

المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سینئر افسر کی ہراسانی کے الزام میں برطرفی کی سزا کے خلاف اپیل خارج

بدھ 11 جون 2025 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) فوسپا نے المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کے سینئر افسر کی ہراسانی کے الزام میں برطرفی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ کام کی جگہ پر ہراسانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے، وفاقی محتسب برائے ہراسانی، محترمہ فوزیہ وقار نے محمد رحمان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

محمد رحمان، جو المیزان انویانویسٹمنٹجمنٹ لمیٹڈ میں ریجنل سیلز ہیڈ (نارتھ) کے طور پر کام کر رہے تھے، جنسی ہراسانی کے ثابت شدہ الزامات کے بعد ملازمت سے برطرف کیے جا چکے ہیں۔یہ کیس ایک جونیئر خاتون ملازمہ کی جانب سے دی گئی تفصیلی شکایت پر مبنی تھا، جس میں انہوں نے اپنے سپروائزر محمد رحمان کی جانب سے بار بار غیر اخلاقی پیش قدمیوں، نامناسب باتوں اور ذہنی دباؤ کا ذکر کیا تھا۔

(جاری ہے)

ادارے کی اندرونی انکوائری کمیٹی نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ محمد رحمان کا رویہ اختیارات کے ناجائز استعمال، دباؤ ڈالنے اور ذہنی طور پر قابو پانے کی کوشش کا عکاس تھا۔ کمیٹی کی تفصیلی رپورٹ کی بنیاد پر انہیں کمپنی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملازمت سے برخاست کیا گیا۔بعد ازاں محمد رحمان نے فوسپاہ میں اپیل دائر کی، جس میں انہوں نے انکوائری کے طریقہ کار پر اعتراضات اور اپنی شہرت کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا۔

تاہم، وفاقی محتسب نے قرار دیا کہ انکوائری مکمل طور پر قانونی، غیر جانبدارانہ اور شفاف تھی، اور اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔اس فیصلے کی ایک اہم بات یہ بھی تھی کہ محتسب نے ان خواتین کی ہمت کو سراہا جو معاشرتی دباؤ کے باوجود شکایات درج کرواتی ہیں۔یہ فیصلہ پاکستان بھر کے تمام اداروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہراسانی کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف قانونی کارروائی ضرور ہو گی۔ فوسپاہ تمام ملازمین، بالخصوص خواتین، کے وقار کے تحفظ اور محفوظ، باعزت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات