شورکوٹ ، گاڑی کی رفتار 160 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ڈرائیور کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی

بدھ 11 جون 2025 22:08

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کے احکامات پر عملدرآمد جاری ہے، ترجمان ایم فور محمد عثمان شبیر کا کہنا تھا کہ عید پر موٹروے پولیس کی اوور سپییڈنگ کے خلاف مہم جاری ہے ڈی آئی جی دار علی خٹک کی مانیٹرنگ میں تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، موٹروے شورکوٹ سے عبدالحکیم سیکشن پر سپیڈ چیکنگ سکواڈ کی کاروائی گاڑی کی رفتار 160 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جس پر ڈرائیور کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی گاڑی اور ڈرائیور ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی جی موٹروے پولیس بی اے ناصر کے وژن پر عمل پیرا ہیں موٹر وے پر 150 کلومیٹر سے تیز چلنے والی گاڑی بند کر دی جائے گی۔\378