صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی اسلام آباد میں الوداعی ملاقات

بدھ 11 جون 2025 22:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے انصاف اور قانون کی بالا دستی کے لیے جو موثر اقدامات کیے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی آزاد کشمیر میں فراہمی انصاف کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔