Live Updates

پاکستانی خواتین کرکٹرز کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثناء میر کو مبارکباد

بدھ 11 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)پاکستانی خواتین کرکٹرز نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سابق کپتان ثناء میر کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں کرکٹر ڈیانا بیگ نے کہا کہ میں ثناء میر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے ، آپ نے میدان میں اور میدان سے باہر ہماری بہت رہنمائی کی ہے۔

کرکٹر رامین شمیم نے کہا کہ ثناء میر کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ثناء میر نے ناصرف قومی کرکٹ ٹیم بلکہ پورے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔کرکٹر نتالیہ پرویز نے کہا کہ ثناء میر سب کرکٹرز کے لیے رول ماڈل ہیں، اٴْنہوں نے اپنی صلاحیت، محنت اور لگن سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ثناء میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کا بھی سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم سب کو ان پر ناز ہے۔بسمہ معروف نے کہا کہ جب ویمنز کرکٹ کا لوگوں کو زیادہ پتہ نہیں تھا تب بھی ثنائ میر ہمارے ساتھ کھڑی رہیں اور ہماری ہمت بڑھائی۔اٴْنہوں نے کہا کہ ثناء میر کی رہنمائی ہمارے لیے ہمیشہ متاثر کن رہی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات