اسلام آباد پولیس نے راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا

بدھ 11 جون 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) اسلام آباد پولیس نے راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے 6 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے مسروقہ مو ٹر سائیکل، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا ۔ پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھا نہ آ بپا رہ اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نے ر اہزنی،مو ٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ و چھیننے گئے مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت حسن طارق ،حماد، ابر اہیم، ارسلان، محمد اعظم اور یو سف جان کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈائو ن جا ری ہے،وفاقی دارالحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن’’پکار۔15‘‘ پر فوری اطلا ع دیں۔