گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی ،اسٹریٹ کرائمز میں ملوث3مبینہ ملزمان

بدھ 11 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث3مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 3پسٹلز بمعہ ایمونیش، نقدی اور موٹرسائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالقیوم، عبدالقدیر اور نزیر شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گڈاپ سٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتارملزمان سے برآمدشدہ اسلحہ کو فرانزک رپورٹ کیلئے روانہ کر دیاگیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :