راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے چھ ارکان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے مسروقہ مو ٹر سائیکل، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد

بدھ 11 جون 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک گروہوں کے چھ ارکان گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے مسروقہ مو ٹر سائیکل، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس تھا نہ آ بپا رہ اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نے ر اہزنی،مو ٹر سائیکل چھیننے اورچوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہوں کے چھ ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ و چھیننے گئے مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شنا خت حسن طارق ،حماد، ابر اہیم، ارسلان، محمد اعظم اور یو سف جان کے ناموں سے ہو ئی ہے، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے،وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے سنگین نو عیت کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت جاری کی کہ شہر یو ں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محر وم کرنے والے ملزمان کے خلاف کا رروائیاں جا ری رکھی جائیں، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن''پکار''15-پر فوری اطلا ع دیں۔