Live Updates

پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ مصیبت کے وقت میں اپنے لوگوں کی بھر پور مدد کی ہے ، سینیٹر احمد خان خلجی

بدھ 11 جون 2025 21:25

{کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء) جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان خلجی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ مصیبت کے وقت میں اپنے لوگوں کی بھر پور مدد کی ہے اس لئے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا تاکہ مشکل صورتحال میں محکمہ اور اس کی ٹیم لوگوں کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرسکے اس موقع پر انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس اور مشینری کا بھی معائنہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی اور ڈائریکٹر ریلیف عطاء اللہ مینگل نے انہیں محکمہ کی کارکردگی اور دیگر امور کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر سینیٹر احمد خان خلجی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے اپنے معرض وجود میں آنے کے بعد اب تک بلوچستان کے طول و ارض میں آنے والی قدرتی آفات، زلزلہ ، سیلاب ، برفباری اور کرونا وباء کے پھیلائو کے دوران لوگوں کی جس طرح خدمت کی وہ قابل تحسین ہے دنیا بھر میں عوامی خدمت کے محکموں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور وسائل فراہم کئے جاتے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو مشکل صورتحا ل سے چھٹکارا دلانا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ محکمہ آنے والے وقت میں بلوچستان کے لوگوں کی ہر مشکل گھڑی میں بھر پور انداز میں مدد کرسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی نے سینیٹر احمد خان خلجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کرکے مشینری اور آفس کے بارے میں معلومات حاصل کی ہمیں امید ہے کہ محکمہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات