
سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بجٹ کو مکمل طور پر عوام دشمن، غیر حقیقت پسندانہ اور معاشی استحصال پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
بجٹ جعلی حکومت نے عوام پر مسلط کیا ،یہ ملک کی اکثریتی غریب اور متوسط آبادی کو قربانی کا بکرا بنانے کی ایک سازش ہے، روشن علی برڑو
بدھ 11 جون 2025 21:40
(جاری ہے)
یہ بجٹ ملک کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے نہیں، بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بنایا گیا ہے۔
روشن برڑو نے مزید کہا کہ کل وفاقی اخراجات میں 7 فیصد کمی کی گئی، مگر تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے نجات دلانے کی کوئی ٹھوس حکمت عملی پیش نہیں کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کے بجائے سولر پینلز کی امپورٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر کے ملک میں متبادل توانائی کے شعبے کو شدید دھچکا دیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف توانائی بحران مزید سنگین ہو گا بلکہ عام گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے متبادل توانائی کے ذرائع ناقابل رسائی بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں میں جمع عوامی رقوم پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ پیٹرولیم اور کاربن لیوی میں اضافہ روزمرہ اشیا، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ افراطِ زر کے تناسب سے انتہائی ناکافی ہے۔ بجٹ میں ملازمین کو لولی پاپ کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، اور سفارشات کے باوجود روئی پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیبٹ سروسنگ (قرضوں پر سود) پر 8.21 ٹریلین روپے مختص کر کے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ ملک کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہے۔ ٹیکس وصولی کا ہدف 14.13 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے، مگر اس کا بوجھ صرف تنخواہ دار اور غریب طبقے پر ڈالا جائے گا، جبکہ سرمایہ دار طبقہ بدستور ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہو گا۔ بجٹ سے پہلے اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں، لیکن حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں۔روشن علی برڑو نے کہا کہ اس بجٹ میں نہ صرف غریب کا معاشی قتل کیا گیا ہے بلکہ وفاقی اکائیوں کے وسائل کو نظرانداز کر کے سیاسی و معاشی استحصال کی نئی مثال قائم کی گئی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
امی، ابو اور گھر والوں سے بہت اچھا تعلق ہے اگر میں ان سے ملنے مہینوں گھر نہیں جاتی تو امی سے رابطہ رہتا ہے، ماڈل حمیرا اصغر کا کچھ سال قبل دیا گیا انٹرویو وائرل
-
راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک
-
پشاور میں فرار کی کوشش کے دوران ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل
-
اسلام آباد، نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا
-
عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کی خبر نے بزدل نظام کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے، شیخ وقاص اکرم
-
سیکورٹی خدشات، کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
-
بھارت میں آج ملک گیر ہڑتال، معمولات زندگی متاثر
-
مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے، مجھے امید ہے حالات بہتر ہوں گے، پرویز الٰہی
-
متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار
-
لیاری‘ عمارت گرنے سے چند گھنٹے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی
-
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
لاہور میں 59 عمارتیں خطرناک قرار، فہرست جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.