
{وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گڈ گورننس اور عوامی و فلاحی ایجنڈا
+ ایبٹ آباد کی تاریخ میں پہلی بار یتیم اور مستحق60 جوڑوں کی اجتماعی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب،دلہنوں میں جہیز کے لیے 2،2 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم
بدھ 11 جون 2025 22:30
(جاری ہے)
دلہنوں میں جہیز کے لیے 2،2 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں ایم پی اے رجب علی عباسی نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور صوبائی حکومت کا ایبٹ آباد کے یتیم اور مستحق جوڑوں کے لیے تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آج بانی عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر ہوئی ہے۔ آج کی یہ تقریب عمران خان کے ریاستِ مدینہ اور انصاف و برابری کے ویژن کی عکاس ہے۔ انہو ں نیمزید کہا کہ آج کی تقریب سے علاقے میں شادی بیاہ کے موقع پر سادگی کی مثال قائم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ شادی سے جڑے غلط رسم و رواج کو ختم کرنے اور سادگی سے اس قسم کی تقریبات منعقد کرنیکا وقت ہے۔والدین شادی بیاہ میں فضول خرچ کے بجائے وسائل بچوں کی اعلی تعلیم پر خرچ کریں۔رجب علی عباسی نے کہا کہ مستحقین کے لیے اس طرح کی تقریبات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور صوبائی حکومت مستحق خاندانوں ن کا بوجھ بانٹے گی۔ انہوں نے نو باہتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب سے خطاب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ نے کہا کہ دلہا دلہن اپنے باہمی تعلق کو مضبوط اور احترام پر مبنی بنائیں۔ دلہنیں اپنے نئے گھر کو جوڑ کر رکھنے میں اپنا اچھا کردار نبھائیں کیونکہ خاندانوں کو جوڑنے اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کرداربہت اہم ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ دلہا دلہن اپنے ساس سسر کو والدین کا درجہ دیں اور انہیں قبول کریں۔ہزارہ ڈویژن میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں چیئرمین صوبائی زکوة کمیٹی امتیاز احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب یہ عہدہ سنبھالا تو عہد کیا کہ فنڈز مستحقین کو ملے گا۔وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی کاوشوں سے جہیز فنڈ 30 ہزار روپیسے 2 لاکھ ہوا۔انہو ں نے کہا کہ اس پروگرام کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے بعد دیگر ضلعوں اور تحصیلوں تک لے کر جائیں۔اس موقع پر خطاب میں چیئر مین ضلعی زکواة کمیٹی ایبٹ آباد طارق محمود نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 136 جہیز پیکجز کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیے جائیں‘ ڈاکٹرراغب نعیمی
-
رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان گرفتار، 15 سالہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا
-
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا سےمعروف پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین تنویر احمد کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
کراچی ، جشن آزادی پرہوائی فائرنگ کے واقعات ، زخمیوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی
-
کراچی،لڑکی کے اغوا، گینگ ریپ اور بلیک میلنگ کے مجرم کو 50 سال قید، 16 لاکھ روپے جرمانہ
-
سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.