وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 12 جون 2025 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نےجوائنٹ ایڈیٹرکشمیر ایکسپریس، نائب صدر آر آئی یو جے (دستور) رازق محمود بھٹی کے سسر کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی وفات خاندان اور احباب کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔انجینئر امیر مقام نے رازق محمود بھٹی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔