Live Updates

قادیانی پاکستان کے دشمنوں کا ہتھیار ہیں‘اسامہ پسروری

قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عالمی طاقتوں کے اشارے پرپاکستان میں فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں

جمعرات 12 جون 2025 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)جے یو ا ٓئی کے رہنما اسامہ پسروری نے کہاہے کہ قادیانی پاکستان کے دشمنوں کا ہتھیار ہیں،مر تدقادیانیوں کیلئے ملک میں جو زبان رعایت مانگتی ہے وہ دشمن کے ایجنڈے کی ترجمان ہے، قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عالمی طاقتوں کے اشارے پرپاکستان میں فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیا ن میں انہو ں نے کہاکہ قادیانیوں کو اسلامی شعائر کے استعمال کی اجازت دینا پاکستان کے آئین، عقیدہ ختمِ نبوت، اور ملی وحدت کے ساتھ کھلی دشمنی ہے، قادیانیت کو اقلیت تسلیم کرنے کے بعد بھی انہیں اسلامی اصطلاحات، شعائر اور علامات کے ناجائز استعمال کی آزادی دینا گویا آئینِ پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کہ جس طرح پاکستان نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، اسی طرح اب یہ لازمی ہے کہ انہیں ہر اس چیز سے روکا جائے جو اسلام سے مخصوص ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات