اولیائے کرام نے انسانیت کی تعلیم و تربیت کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا، پیرمیاں محمد آصف رضا قادری

جمعرات 12 جون 2025 10:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)اولیائے کرام نے انسانیت کی تعلیم و تربیت کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا۔ اصلاح معاشرہ کے لیے اولیاء اللہ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں۔ قوم کو منظم کرنے کے لیے تعلیمات اولیا ء سے رہنمائی لینا ہوگی۔اولیاء اللہ کی زندگی صبر، محبت، اور قربانی کا استعارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نے سخی سرور آباد میں منعقدہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بزرگ ہستیوں نے ہر دور میں انسانیت کو باہمی محبت اور خلوص کا پیغام دیا۔

امت کو بدامنی اور تفرقے سے نکالنے کے لیے پیغامِ اولیاء کو عام کرنا ضروری ہے حکومت بزرگان دین کے افکار کو نصاب اور میڈیا کا حصہ بنائے۔

(جاری ہے)

اولیائے کرام نے زندگی بھر کبھی ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی۔ اسلاف کی زندگیوں سے دین اور انسانیت کی خدمت کا عظیم درس ملتا ہے۔انسان کو اپنا ظاہر و باطن سنوارنے کے لیے اولیا کاملین کی صحبت میں بیٹھنا چاہیے۔ محفل کیاختتام پر ملکی ترقی سلامتی واستحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی،اس موقع پرمیاں شفیق،میاں جنید، میاں شکور،میاں عثمان، میاں وقاص حنیف سعیدی،مولانا حافظ الیاس قادری،حافظ محمد یاسرقادری المدنی، ملک علی، رانا محمد اجمل ودیگر بھی موجود تھے۔