
میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں‘ پاکستان نژاد فٹبالر حارث زیب
فیفا کلب ورلڈکپ کھیلنا اعزازہے، انسان کو اللہ تعالیٰ کے پلان کا اس وقت ہی معلوم ہوتا ہے جب وہ منزل تک پہنچتا ہے‘انٹرویو
جمعرات 12 جون 2025 11:28

(جاری ہے)
حارث زیب نے کہا کہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، انسان کو اللہ تعالیٰ کے پلان کا اس وقت ہی معلوم ہوتا ہے جب وہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔
ایک سوال پر 24 سالہ فٹبالر کا کہنا تھا کہ شروع میں فیملی اور رشتے دار سے کافی سننے کو ملتا تھا کہ فٹبال میں وقت ضائع کر رہا ہوں کیوں کہ پاکستانی کمیونٹی میں ڈاکٹر یا وکیل بننے کی توقع کی جاتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب 18 سال کا ہوا، کچھ کامیابی ملی تو اس کے بعد سب نے کافی سپورٹ کیا، آج میری فیملی کو بھی مجھ پر فخر ہے، پہلے وہ فٹبال کو کیریئر نہیں سمجھتے تھے، لیکن مجھے اب توقع ہے کہ میں دیگر پاکستانی بچوں کیلیے ایک مثال بن سکتا ہوں۔حارث نے بتایا کہ بچپن میں عام پاکستانیوں کی طرح کرکٹ بھی کھیلی لیکن کرکٹ میں کبھی وہ مزہ نہیں آتا تھا جو فٹبال میں آیا اس لیے ہمیشہ فٹبال کو ترجیح دی، کرکٹ کھیلنے کی طرف دھیان نہیں گیا۔ایک سوال پر حارث زیب نے کہا کہ بچپن سے آکلینڈ سٹی کے لیے کھیلنا ان کی خواہش تھی، او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر لگ رہا کہ تھا کہ ایک خواب پورا ہو گیا ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستانی اور مسلم پلیئرز دنیا بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیفا ورلڈ لیول پر کھیلنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے، ایسا کبھی سوچا بھی نہیں تھا لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے ہر کسی کے نصیب میں کچھ لکھا ہوتا ہے، میں فیفا کلب ورلڈکپ کیلیے کافی پُرجوش ہوں اور پُرامید ہوں کہ اپنی کارکردگی سے یہاں ہر کسی کا سر فخر سے بلند کروں گا۔حارث زیب نے کہا کہ فیفا کلب ورلڈکپ میں ساری ٹیمیں دنیا کی ٹاپ لیول ٹیمیں ہوں گی، ایسا موقع زندگی میں ایک ہی بار ملتا ہے، وہ اس ایونٹ میں اپنا 100 فیصد دیں گے۔ فیفا ویڈیو گیمز میں اپنے بھائی کے ساتھ انہیں ٹیموں کو سلیکٹ کر کے کھیلتا تھا اور آج حقیقت میں ان ٹیمیوں اور پلیئر کے ساتھ کھیل رہا جس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔پاکستاں فٹبال ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل پر بات کرتے ہوئے حارث زیب نے کہا کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن اور کوچ کے ساتھ رابطے میں ہیں، انہیں کیمپ کے لیے بھی آنا تھا لیکن اس وقت ان کا فوکس فیفا کلب ورلڈکپ ہے اور وو پاکستان نیشنل ٹیم کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوچ مجھے ٹیم میں لیں گے تو میں پاکستان کے لیے ضرور دستیاب ہوں گا، پاکستان فٹبال ٹیم کو فالو کرتا ہوں، پابندیوں اور دیگر معاملات کی وجہ سے پاکستان فٹبال پر کڑا وقت گزرا ہے لیکن اب لگ رہا ہے کہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، اگر پاکستان فٹبال ٹیم کو مسلسل میچز ملے تو پاکستان ایشیا کی ٹیموں میں آسکتی ہیں، لوکل اور اوور سیز پلیئرز کو ملا کر پاکستان آنے والے وقتوں میں ایشیا کی ایک اچھی ٹیم بن سکتی ہے۔حارث زیب نے کہا کہ پاکستان سے جو انہیں سپورٹ ملتی ہے وہ ان کیلیے کافی حوصلہ افزا ہے، فینز سے یہی کہوں گا کہ مجھے بھی ان سے محبت ہے اور میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے سب کا سر فخر سے بلند کروں گا، میں فینز کے میسجز دیکھتا ہوں، مجھے اچھا لگتا ہے، دل سے دعا کرتا ہوں کہ ان فینز کا فخر محسوس کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔رواں ماہ ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ میں جب نیوزی لینڈ کے کلب آکلینڈ سٹی کے ونگر حارث زیب میدان میں اتریں گے تو وہ فیفا کے اس عالمی ایونٹ میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی فٹبالر بن جائیں گے۔ وہ سینئر سطح پر کسی بھی فیفا ورلڈ ایونٹ میں شرکت کرنے والے بھی پہلے پاکستانی ہوں گے۔حارث زیب تو نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے یہی وجہ ہے کہ حارث پاکستان کی نمائندگی کے بھی اہل ہیں، پاکستان فٹبال اور پاکستانی ثقافت بھی ان کے دل کے قریب ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری ختم کی گئی، سابق کرکٹر کا دعویٰ
-
سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پرعامر جمال نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی
-
حیدر علی کیس ، کرکٹر کی ضمانت میں مزید دو ہفتے کی توسیع
-
پہلا ون ڈے‘ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 98 رنز سے ہرا دیا
-
انڈر 15 بیس بال ایشیاء کپ: پاکستان کو دوسری شکست
-
ایشیاء کپ ہاکی‘ناگزیر وجوہات کے باعث عمان کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
وسیم اکرم آن لائن ایپ کی تشہیر کرکے مشکل میں پھنس گئے
-
ایشیاء کپ ہاکی‘ نیا شیڈول جاری، پاکستان شرکت نہیں کریگا
-
لائٹ آن کر دو پلیز، یو پی ایس بھی بند ہوگیا‘سرفراز احمد چیخ اٹھے
-
بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا‘ قیادت سوریا کما یادیو کریں گے
-
حیدر علی کے کیس سے متعلق اہم خبر‘ ضمانت میں مزید دو ہفتے کی توسیع
-
بابا بھولا پیر فٹ بال ٹورنامنٹ 30اگست سے فیصل آباد میں شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.