Live Updates

اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم کامیاب آغاز

احسن ایاز نے پہلے راؤنڈ میں نائجیریا کے گیبریئل اولوفومیلایو‘ طیب اسلم نے امریکا کے عفان رفیق کو ہرایا

جمعرات 12 جون 2025 11:28

اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکا میں اے جے میموریل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن ایاز اور طیب اسلم نے کامیاب آغاز کیا ہے۔ پاکستان کے سابق اسکواش پلیئر آفتاب جاوید کی یاد میں ہونے والی چیمپئن شپ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔

(جاری ہے)

احسن ایاز نے پہلے راؤنڈ میں نائجیریا کے گیبریئل اولوفومیلایو کو شکست دی جبکہ طیب اسلم نے امریکا کے عفان رفیق کو 11- 6، 11-2 اور 12-10 سے ہرایا۔حذیفہ ابراہیم کو پہلے راؤنڈ میں مصر کے عبدالرحمٰن نصر نے 3-1 سے ہرا دیا۔فرحان زمان بھی کم بیک میچ میں ناکام ہوگئے انہیں ملایشین پلیئر وی زوان سو نے شکست دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات