Live Updates

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے باہر بابر اعظم کو بگ بیش فرنچائز نے ’اپنا‘ بنا لیا

پاکستان کے T20I سیٹ اپ سے باہر ہونے کے باوجود 30 سالہ بیٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے ناموں میں سے ایک ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 جون 2025 14:18

قومی ٹی ٹونٹی ٹیم سے باہر بابر اعظم کو بگ بیش فرنچائز نے ’اپنا‘ بنا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2025ء ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوگیا۔ 
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر بگ بیش لیگ کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اس نے بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کرلیا ہے۔
 
فرنچائز سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کرے گی۔

 
11330 ٹی ٹونٹی رنز کے حامل بابر اعظم سے سکسرز امید کر رہے ہوں گے کہ وہ انہیں ایک بار پھر چیمپئن بنواسکتے ہیں ۔ 
پاکستان کے T20I سیٹ اپ سے باہر ہونے کے باوجود 30 سالہ بیٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پہچانے جانے والے ناموں میں سے ایک ہے۔ 
وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ جیسے ٹورنامنٹس کو روشن کرچکے ہیں، سڈنی سکسرز بابر اعظم کی بگ بیش میں پہلی ٹیم ہوگی۔

(جاری ہے)

 
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری کیا تھا۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بابر اعظم کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ 
اس لیگ کیلئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی این او سی جاری ہوا ہے۔ 
فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کیلئے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر شائر کیلئے یکم ستمبر تک جبکہ حسن علی کو واروکشائر کائونٹی کیلئے 30 ستمبر تک کا این او سی جاری کیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات