سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ کا 20ہزار روپے نہ ملنے پر گاڑی ڈرائیور سے ہتک آمیز رویہ

ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے اللہ کو پیار ہو گیا،ورثا نے قتل قرار دیکر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی

جمعرات 12 جون 2025 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ کی 20 ہزار روپے نہ ملنے پر گاڑی ڈرائیور سے ہتک آمیز رویہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔جس کے ورثا نے قتل قرار دے کر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڑ پر موضع دودہ کے قریب سیکرٹری آر ٹی اے کے عملہ نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران لوڈ گاڑی ڈرائیور محمد اشرف سے 20 ہزار روپے طلب کرتے ہوئے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا تو ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور اس کی موت ہو گئی جس کو ورثا نے قتل قرار دیتے ہوئے تھانہ لکسیاں میں اندراج مقدمہ قتل کی درخواست دائر کر دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ غریب محنت کش کی جب نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔