ہری پور پولیس کی کارروائی، چھٹی کلاس کی طالبہ کا راستہ روک کر چھیڑنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 13:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چھٹی کلاس کی طالبہ کا راستہ روک کر اسے چھیڑنے اور حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں خواتین اور بچوں کو حراساں، بلیک میل اور چھیڑنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ حطار کی حدود گلو بانڈی میں 10/11 سالہ چھٹی کلاس کی طالبہ کا راستہ روک کر چھیڑنے اور حراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم شفیق اللہ کے خلاف زیر دفعہ 354.341.509.53CPA کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ حطار ساجد نواز نےپولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم شفیق اللہ ولد محمد نصیر سکنہ کوہستان حال گلو بانڈی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :