کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

جمعرات 12 جون 2025 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شاہراہ فیصل نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان شہریوں نے راشد منہاس روڈ پر پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں کا بتایا تو انہوں نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران گلستان جوہر بلاک 16 اے میں ڈاکوو?ں کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت 20 سالہ مہران اور 23 سالہ جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوو?ں سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں۔