Live Updates

سیرت نبوی پر لکھی ہندکو تصنیف ”رحمتاں سرکار دو عالم دیاں“ کی تقریب رونمائی

جمعرات 12 جون 2025 15:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) بزم علم و فن پاکستان (ہزارہ شاخ) کے زیراہتمام عبدالوحید بسمل کی سیرت نبوی پر لکھی ہندکو تصنیف ”رحمتاں سرکار دو عالم دیاں“ کی تقریب رونمائی 20 جون کو بوقت 4 بجے سہ پہر منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر وحید قریشی کی زیر صدارت ماڈرن ایج پبلک سکول اینڈ کالج (گرلز کیمپس) ایبٹ آباد کے پروفیسر سعید قریشی سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ابوالحسنین مفتی عنایت الرحمن ہزاروی ہوں گے۔

مہمانان اعزازی میں مولانا محمد اعظم قادری اور شائستہ چوہدری ایڈووکیٹ شامل ہیں جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عامر سہیل ہوں گے۔ مقالہ نگار سہیل احمد صمیم ہیں جبکہ تلاوت کے فرائض خطیب و قاری امداد اﷲ ہیں۔ تقریب میں احباب سے شرکت کی درخواست ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات