Live Updates

حماس کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی کارکنان جاں بحق

حماس جنگجوئوں نے کارکنان کی بس پر حملہ کر کے پانچ افراد کومارڈالا، غزہ فائونڈیشن

جمعرات 12 جون 2025 15:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن، جو امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم ہے، اس نے الزام لگایا ہے کہ حماس کے مسلح افراد نے اس کی ایک بس پر حملہ کیا جو فلسطینی کارکنوں کو لے جا رہی تھی۔ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فائونڈیشن نے جاری ایک بیان میں کہاکہ آج رات، غزہ کے وقت کے مطابق تقریبا دس بجے، غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن کی ٹیم کے بیس سے زائد ارکان کو لے جانے والی ایک بس کو حماس نے وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہم ابھی حقائق جمع کر رہے ہیں، لیکن جو کچھ معلوم ہوا ہے وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کئی زخمی ہیں، اور ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری ٹیم کے بعض ارکان کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات