Live Updates

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ابو ظہبی پہنچنے پر پرتپاک استقبال

جمعرات 12 جون 2025 16:06

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ابو ظہبی پہنچنے پر پرتپاک استقبال
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی احمد الشمسی، یو اے ایی میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔ وزیر اعظم وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات