کراچی کیلئے بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان

جمعرات 12 جون 2025 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)کراچی کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر سستی ہونے کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق درخواست اپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے کیالیکڑک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق نیپراکی من وعن منظوری پر 7 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے ری فنڈ بنے گا۔خیال رہے کہ نیپرا نیمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کیلییبجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی، کے الیکٹرک کے لییمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک نی5.02 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔