نوشہرہ ورکاں:سائلج مشین کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق

جمعرات 12 جون 2025 16:18

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں کولووالہ میں نامعلوم شخص سائلج بنانے والی مشین میں آ کر شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مشین کے بلیڈز کی زد میں آ جانے سے اس کے جسم کے کئی حصے کٹ گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، مگر زخمی شخص زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔سائلج مشین کے ڈرائیور کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ممکنہ طور پر پہلے سے مکی کے ڈھیر میں سو رہا تھا یا وہاں موجود تھا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اُسے اس شخص کی موجودگی کا بالکل اندازہ نہیں تھا، اور جیسے ہی مشین نے کام شروع کیا، وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :