Live Updates

سرگودھا، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈ کے نئے زیر تعمیر بلاک اور ایگری ماڈل منصوبوں کے حوالے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 12 جون 2025 16:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرگودھا ڈویژن امانت علی کی زیرِ صدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے نئے زیر تعمیر بلاک اور ایگری ماڈل منصوبوں کے حوالے جائزہ اجلاس منقعد ہوا ۔ اجلاس میں ان منصوبہ جات کی موجودہ صورتحال، تکمیل کی متوقع مدت، بجٹ کی تفصیلات اور سہولیات کے حوالے جائزہ لیا گیا۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرگودھا ڈویژن امانت علی کہا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میں زیرِ تعمیر یہ بلاک جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا، جس میں امتحانی سیکشن، ڈیجیٹل ریکارڈ روم، کانفرنس ہال اورعملے کے لیے بہتر دفاتر شامل ہوں گے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ امانت علی نے کہا کہ اس بلاک کے تعمیراتی معیار کا بہت زیادہ خیال رکھا گیا ہے اور متعلقہ عملے کو بہتر سے بہتر کام کی ہدایات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے اورمنصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل ہمارا ٹارگٹ ہے۔ اس کےعلاوہ زیر تعمیرماڈل ایگری مال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ مال محکمہ زراعت کی زیرِ نگرانی ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد جدید زرعی تکنیکوں کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایس ای بلڈنگ امانت علی نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں تعلیم، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتری لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے افسران اور متعلقہ ٹھیکہ داران بھی موجود تھے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات