Live Updates

آئندہ مالی سال کے دوران 15ہزار352 دیہات کوبجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر

میپکو کے 2 ہزار605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 ‘ کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہم ہوگی

جمعرات 12 جون 2025 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران 15ہزار352 دیہات کوبجلی فراہم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،میپکو کے 2 ہزار605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی ۔بجٹ دستاویز کے مطابق کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقررکیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق میپکومیں 4 لاکھ 83 ہزار347 اورفیسکومیں 3 لاکھ 46ہزار126نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے ۔لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377،گیپکو میں 2 لاکھ 80 ہزار111 نئے صارفین شامل کئے جانے کا تخمینہ ہے۔پیسکو میں ایک لاکھ 20 ہزار اورآئیسکو میں ایک لاکھ 95 نئے صارفین شامل کرنے کا تخمینہ ہے۔کیسکو میں 22 ہزار 538 حیسکو20ہزار481 اورسیپکو میں 5440 نئے کنکشن دئیے جائیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :