Live Updates

ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی گھنٹی بجائی

جمعرات 12 جون 2025 21:38

لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ثناء میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی گھنٹی بجائی۔

(جاری ہے)

ثناء میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کھیل کے شروعات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ثناء میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ثناء میر ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔یاد رہے کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جا ئیگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات