واپڈا اور محکمہ گیس اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ عوامی ردعمل کیلئے تیار ہوجائے

جمعرات 12 جون 2025 21:51

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) واپڈا اور محکمہ گیس اپنا قبلہ درست کرلیں. ورنہ عوامی ردعمل کیلئے تیار ہوجائی.مین رابطہ شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان. نوشہرہ میں ریکارڈ کرپشن ہورہی ہی. جلد وائٹ پیپر شائع کروں گا. ہسپتالوں کو کباڑخانہ میں تبدیل کیا گیا ہی. ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رکن ایگزیکٹیو کونسل و کنوینر نوشہرہ سیاسی اتحاد مفتی حاکم علی حقانی نے پارٹی کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں حافط فاروق احمد، مولانا فضل محمود، مولانا عبد البصیر،حاجی فضل ودود،مولانا رحمت اللہ،قاری فیصل غفار،قاری میرتاج، مولانا عمران اللہ حقانی، مولانا سلیمان جیلانی ایمل خان درانی، مفتی محمد علی، قاری ریاض اللہ اور حاجی محمد خان نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں.

محکم واپڈا نے عید کے موقع پر گھنٹوں بجلی بند کرکے عوام کی توہین کی ہی. ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں. ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہی. صوبائی حکومت نے کرپشن میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا. نوشہرہ کے تمام محکموں میں ریکارڈ کرپشن ہورہی ہی. ہسپتالوں کو کباڑ خانہ میں تبدیل کر دیا گیا ہی. بہت جلد نوشہرہ کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر وائٹ پیپر شائع کرینگی. انہوں نے کہا کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ قبول نہیں. خود اپنا قبلہ درست کرلیں. ورنہ بھرپور عوامی ردعمل کیلئے تیار ہوجائیں. انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے آل پارٹیز مشاورتی اجلاس میں بھرپور احتجاج کی کال دینگے