خیبرپختونخوا میں (کل) سے گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان

جمعرات 12 جون 2025 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں (کل) جمعہ سے گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے بارش کا یہ سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری۔کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔