رحیم یارخان‘ سورج سوا نیزے پرآگیا‘ گر می کی شدت52درجہ سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے لگی

جمعرات 12 جون 2025 22:51

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں سورج سوا نیزے پرآگیا‘ گر می کی شدت52درجہ سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے لگی‘ سڑکیں ویران‘ کاروبار بری طرح متاثر‘ شدید گرمی کے باوجود میپکوکی جانب سے گھنٹوں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ برقرار‘ شہری سراپااحتجاج‘ مرمت کی آڑمیں بلاوجہ بجلی کی طویل بندش میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ‘ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقے گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں گزشتہ روزگرمی کی شدت52درجہ سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی‘ شدید گرمی کے باعث دن بھر سڑکیں ویران رہیں‘ شہری زیادہ تر گرمی سے بچنے کیلئے گھروں میں رہے‘ جبکہ گرمی کی شدت کے باعث کاروبارزندگی بھی بری طرح متاثر ہورہاہے‘ شدید ترین گرمی کے باوجود میپکوکی جانب سے شہری نواحی علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے‘ مرمت کی آڑمیں کئی کئی گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب میں مبتلاکررکھی ہے‘طویل لوڈشیڈنگ کے باعث خواتین‘ بچے‘ بزرگ بری طرح متاثرہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ احتجاج وشکایت کے باوجودمیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ برقرارہے۔