ٹ*ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب

l(7) اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے

جمعرات 12 جون 2025 20:20

< کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) ڈی پی او آفس میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب،(7) اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے بیجز لگائے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کوہاٹ میں ترقی پانے والے افسران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب کے دوران کیا۔تقریب کے دوران ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ایس پی انویسٹیگیشن تاج محمد کے ہمراہ (7) اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے بیجز لگائے اور مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ نے مزید کہاکہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں گے۔ترقی پانے والوں میں(1) سب انسپکٹر افضل اعوان(2) سب انسپکٹر شاہد اللہ(3) سب انسپکٹر آصف شاہ(4)سب انسپکٹر محمد خان(5)سب انسپکٹر عدنان آفریدی(6)سب انسپکٹر خضر فریدسب انسپکٹر فیضان ستارشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :